ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گانجہ فروشی کے الزام میں بھٹکل کے دو نوجوان ہوناور میں گرفتار

گانجہ فروشی کے الزام میں بھٹکل کے دو نوجوان ہوناور میں گرفتار

Mon, 08 Feb 2021 19:25:28  SO Admin   S.O. News Service

کاروار  8/ فروری (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا ایس پی شیو پرکاش  دیو راج کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  کاسر کوڈ کے ٹونکا میں شراوتی ندی کے کنارے گانجہ فروشی کرنے والے 2 ملزمین کو ہوناور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت بھٹکل مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ کے رہنے والے ابرار ابن ابراہیم شیخ  (26 سال) اور ہنومان نگر کے رہنے والے  سمیر ابن محمد علی صاب (23 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمین  بغیر رجسٹریشن والی ٹی وی ایس اسکوٹر میں  گانجہ چھپا کر اسے عوامی مقام پر فروخت کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کے پاس موجود گانجہ کی 30پیکٹس ضبط کرلی جس کا مجموعی وزن  500 گرام اور مالیت 10ہزار روپے ہے۔ ملزمین کی اسکوٹر بھی ضبط کرلی گئی ہے جس کی قیمت کا اندازہ 25 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

    ملزمین کے خلاف منشیات فروشی سے متعلق قانون کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرنے کے بعد پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔


Share: